مسجد نبویؐ میں آب زم زم کی فراہمی کا نیا منصوبہ

مدینہ:مسجد نبویﷺ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زمزم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق  مسجد نبویﷺ میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ 

اس منصوبے کا مقصد مسجد نبویﷺ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں اور اہل مدینہ منورہ کی زمزم پینے کی خواہش پر عمل درآمد کرنا ہے۔

پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر، دو سٹرلائزر، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔

محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویﷺ میں زمزم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جس میں زم زم کے حصول کے اوقات، طریقہ کاور اس حوالے سے ضروری ہدایات بیان کی گئی ہیں۔