1975ء میں ویتنام،2021میں کابل سے امریکیوں کے فرار کی تصاویر وائرل

طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤ کے بعد امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلا  تیز ہوگیا۔ 

ایسے میں امریکی سفارتخانے کے اوپر سے چنیوک ہیلی کاپٹر کی اپنے عملے اور شہریوں کو کابل ائیرپورٹ لیجانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان تصاویر کے ساتھ 1975 میں ویتنام سے امریکی انخلا کے دوران کی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل تصاویر پر نامی گرامی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کابل میں سفارتخانے سے امریکی شہریوں کو ائیرپورٹ لے جانے والی تصاویر کو ویتنام میں امریکی پسپائی سے تشبیہ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویتنام سے انخلا کی بھی تصویر لگائی ہیں۔

پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔