طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اشرف غنی کے مستعفی ہونے کے فیصلے سمیت بدلتی صورتحال پر افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی۔
امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پے در پے فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور صدر اشرف غنی نے اقتدار چھوڑ دیا ہے ایسے میں افغان سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچی ہے۔
پاکستان آنے والے وفد میں احمدیونس قانونی، استادمحمدکریم، احمدضیامسعود، احمدولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اورخالدنور شامل ہیں جب کہ اولسی جرگہ کے اسپیکر میررحمان رحمانی بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔
نمائندہ خصوصی افغانستان محمدصادق نے افغان سیاسی وفدکااستقبال کیا کی ہے۔ وفد کی پاکستانی حکام سے افغانستان میں طالبان کےکنٹرول کےبعدکی صورتحال پرملاقاتیں ہوں گی۔
دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پراعلیٰ سطح کی مشاورت کے لیے قومی سلامتی سےمتعلق اہم اجلاس کل طلب کیےجانےکا امکان ہے۔
وزیراعظم اور متعلقہ ادارےافغان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پل بھر بدلتی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔