طالبان نے کابل میں افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی اسلامی امارات کا اعلان کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق طالبان ملٹری کمیشن کے رہنما صدارتی محل میں موجود ہیں افغان صدارتی محل کاکنٹرول سنبھال لیا ہے اور طالبان ملٹری کمیشن کےرہنما اسلامی امارت کااعلان کریں گے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر انتقال اقتدارچاہتےہیں۔
کابل میں کوآرڈینیشن کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ کوآرڈینیشن کونسل میں حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ اورگلبدین حکمتیار شامل ہیں۔
رابطہ کونسل اشرف غنی اور حکومتی آفیشلز کےکابل چھوڑنے پر قائم کی گئی ہے جس کا مقصد پرامن انتقال اقتدار کویقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملا غنی برادر کل کابل کے صدارتی محل میں صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے