کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کی فائرنگ سے 3 افغان شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہریوں کی بڑی تعداد بے قابو ہوکر ہوائی اڈے کے فوجی سائیڈ (جسے خاردار تار سے بند کر دیا گیا ہے)کوکراس کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق اپاچی گن شپ فضا میں ہیں جبکہ امریکی اور برطانوی فوجیوں نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افغان شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔