کابل: افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی جانب سے ملک سے فرار ہونے کے بعد صدارتی محل سے ملنے والی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ افغانستان چھوڑ کر جانے کے بعد افغان صدارتی محل سے اہم دستاویزات ملی ہیں، جن سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی، قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افغانستان کے نائب صدر امرْاللہ صالح نے 170 افراد کی ایک باقاعدہ تنخواہ دار سوشل میڈیا ٹیم رکھی ہوئی تھی جِن کا صرف اور صرف کام پاکستان کے خلاف فیک نیوز اور ٹرینڈز چلانا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔