اسلام آباد:امریکی حکام کی جانب سے افغان سنٹرل بینک کے زرمبادلہ ذخائر9ارب40کروڑڈالر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکا نے افغانستان سنٹرلبینک کے ثاثہ جات تک طالبان کو رسائی دینے سے انکار کر دیا-
تفصیلات کیمطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانسنٹرل بینک کے زیادہ ذخائر امریکا میں ہیں -
آئی ایم ایف نے اس بات تصدیق کی ہے کہ افغانسنٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں -
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سنٹرل بینک کے اثاثہ جات تک طالبان کو رسائی نہیں دیں گے-
واضح رہے کہ آج ہی کے روز طالبان نے کابل میں صدارتی محل کی سیکیورٹی 313 بدری بریگیڈ کے حوالے کر دی ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سفارتخانوں، بینکوں، تجارتی مراکز کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔