کابل ایئر پورٹ پھر سے آپریشنل۔۔

کابل ایئر پورٹ کو ایک روز بعد دوبارہ سے آپریشنل کردیا گیا ہے اور اب دیگر ملکوں کا سفارتی عملے اور شہریوں کی بڑی تعداد میں روانگی کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری کا عالم تھا، ہزاروں افغان شہریوں نے کابل سے نکلنے کے لیے ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ اسی دوران امریکی فوج کی فائرنگ اور طیاروں پر سوار ہونے کی کوشش میں گر کر کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، کابل ایئر پورٹ اب بھی امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے اور ہوائی اڈے کو آپریشنل کردیا گیا ہے، جس کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار اور شہری فوجی طیاروں کے ذریعے افغانستان چھوڑ رہے ہیں۔