طالبان کمانڈر کا ہسپتالوں کا دورہ، خواتین ڈاکٹرز کو کیا ہدایت کی؟

کابل: افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک ہسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنےکی درخواست کی۔

عبدالحمید حماسی کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز بلاخوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں، موجودہ نظام سے قبل اکثرخواتین ڈاکٹرز خوفزدہ تھیں لیکن اب انہیں بالکل نہیں ڈرنا چاہیے۔

طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ افغانستان کی خواتین ڈاکٹرز ہماری مائیں بہنیں ہیں۔