کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے 10افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کابل ائرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ ائرپورٹ پر افراتفری کی متعدد ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں جس میں عوام کو زبردستی جہاز میں جاتے اور جہاز سے لٹکتے دیکھا گیا تھا۔