برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 20 ہزار افغان شہریوں کو برطانیہ کی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت پہلے سال 5 ہزار شہریوں کو ملک میں رہنے کا حق دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہائش کے لیے خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں افغانستان میں سب سے زیادہ خطرہ ہے اور انہیں غیر معینہ مدت تک برطانیہ میں قیام کا موقع دیا جائے گا۔