اشرف غنی کو کس ملک نے پناہ دی؟ تصدیق ہوگئی

ابوظہبی: سابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی۔

 وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں۔

 انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو یواے ای میں آنے کی اجازت دی۔

 تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنے نجی طیارے پر ملک سے فرار ہوگئے تھے، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ تاجکستان چلے گئے ہیں، لیکن تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی تاجکستان میں نہیں آئے۔

اب وزارت خارجہ یواے ای نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں۔

 وزارت خارجہ یواے ای نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو وطن آنے کی اجازت دی، اشرف غنی اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنے ولاز میں رہائش پذیر ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔