حکومت سازی کیلئے ملا عبدالغنی برادر کی کابل میں انٹری

طالبان نے  نئی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

طالبان کے نائب امیر اور  قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر سمیت اہم سیاسی رہنما کابل پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک سینیئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی کا کہناہےکہ افغانستان میں ‫اسلامی طرز حکومت اور ‬شرعی قانون نافذ ہوگا،جمہوری طرزحکومت نہیں ہوگی۔

برطانوی خبررساں ادارےکو دیے گئے انٹرویو میں وحید اللہ ہاشمی نے واضح کیاکہ افغانستان میں جمہوری نظام حکومت نہیں ہوگا، حکومت سازی کے لیےطالبان قیادت افغانستان اور قطر میں کام کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حشمت غنی نے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الدین حقانی کے ہاتھ پر بیعت بھی کی ہے جس کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

حشمت غنی نے افغانستان کے لیے امن کو انتہائی ضروری قرار دیا اور یہ انکشاف بھی کیا کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق حشمت غنی نے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل الدین حقانی کے ہاتھ پر بیعت بھی کی ہے جس کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔