داڑھی رکھنے سے متعلق طالبان کا بیان آگیا 

قندھار:طالبان رہنما و قندھار کے سکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے کہاہے کہ شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قندھار میں طالبان رہنما و قندھار کی سکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے چیک پوسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو چیکنگ کے دوران شہریوں سے مہذب انداز میں پیش ہونے کی ہدایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، سیر گاہوں میں لوگوں کو معمول کے مطابق آنے جانے کی اجازت ہے۔س

 انچارج ملا جمعہ نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر علاقوں کے طالبان کی بھی چیکنگ اور اسناد چیک کی جاتی ہیں، دوسرے علاقوں کے مسلح طالبان کے غیر ضروری گھومنے پر پابندی عائد ہے۔