سابق افغان آرمی چیف کے تہلکہ خیز انکشافات 

کابل: افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے افغان فورسز سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہاہے کہ  افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دئیے گئے تھے۔

 کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔

ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے انکشاف کیا کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دئیے گئے تھے۔

 کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔

سابق افغان آرمی چیف نے بتایا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ فوج لڑنا نہیں چاہتی تھی بلکہ انہیں لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا تھا۔

جنرل ریٹائرڈ کریمی نے کہا کہ افغان سیاستدان تمام عسکری معاملات میں ملوث ہیں، فوج میں تقرریاں بھی سیاست دانوں کی مرضی سے ہوتی تھیں۔