برطانوی فوج کے سربراہ کا پاکستان سے متعلق بڑا اعتراف

لندن؛برطانوی مسلح فوج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹرنے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

، پاکستان کئی سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان خواہشمند ہے کہ افغانستان پرامن اور مستحکم ہوجائے۔ 

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان خواہشمند ہے کہ افغانستان پرامن اور مستحکم ہوجائے۔

 پاکستان کئی سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

جنرل سرنک نے ایک سوال”پاکستان پر حقانی نیٹ ورک اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات لگائے جاتے ہیں“ کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے چیلنجز کا سامنا کیا۔

، پاکستان میں تین دہائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پھر کیسے معلوم ہوگا کہ ان مہاجرین میں کون دہشتگرد ہے،پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

پاکستان بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ بہت زیادہ حقیقت پسند ہیں اور مستحکم و معتدل افغانستان چاہتے ہیں۔

 سرنک کارٹر کہا کہ برطانوی افواج افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر سکیورٹی کیلئے کام کر رہی ہیں۔

 برطانوی فوجی کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور شہر کے وسطی حصے کو پرسکون رکھے ہوئے ہیں۔

 طالبان ملک سے جانے والے لوگوں کے ساتھ معقول انداز میں پیش آرہے اور ان کو کچھ نہیں کہہ رہے۔