افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف کاروائیاں روکنے کا حکم دیدیا 

کابل: افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیاں فوری روکنے کا حکم دیدیا۔

 افغان طالبان کے سربراہ نے پاکستان کی شکایات پر تین رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں کارروائیاں روکنے کا حکم دے دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے پاکستانی شکایات پر تین رکنی کمیشن بنایا ہے۔


رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان سے معاملات حل کریں، کالعدم ٹی ٹی پی کے ارکان عام معافی کے بدلے ہتھیارڈالیں اور پاکستان چلے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورافغان طالبان نے اس پیشرفت پرتاحال کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے سابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان، تحریکِ طالبان پاکستان کا معاملہ افغان طالبان کے سامنے رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔