غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔