صحت مند زندگی کے چند رہنما اصول۔۔

صحت مند زندگی کے لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ ہمارے طرزِ زندگی کا معیار کیسا ہے، اپنی روٹین میں متعدد تبدیلیاں کرنے سے بھی ہم بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو صحت مند زندگی کے لیے 5 ایسے اصول بتانے والے ہیں جن پرعمل کرکے آپ تمام تر بیماریوں سے بچ سکیں گے۔
1۔ متوازن غذا کھائیں

ہماری غذا صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کرسکتی ہے، جیسا کہ کہا جاتا ہے آپ جو کھاتے ہیں وہی آپ کی صحت ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر آپ متوازن غذا کا استعمال کریں گے تو آپ صحت مند اور بیماریوں سے دور رہیں گے۔

متوازن غذا کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر چیز کو اپنی غذا میں شامل کریں جن میں وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔


2۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں

مذہبِ اسلام میں تو صفائی نصف ایمان ہے ۔اسی لیے صاف ستھرا رہنے سے انسان تندرست و توانا رہتا ہے۔اور صاف ستھرا رہنے کی عادت انسان کوبیماریوں سے بچاتی ہے۔

3۔ دماغی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں

ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی ساری توجہ صرف جسمانی صحت پر ہی دیتے ہیں۔

اگر ہماری دماغی صحت خراب ہوگی تو اس سے ہماری جسمانی صحت خود بخود متاثر ہوجاتی ہے، اگر آپ اپنی دماغی صحت کو بہتر کرنا ہے چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوگا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
4۔ صحت مند وزن برقرار رکھیں

موٹاپا بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے، اگر آپ اپنے وزن کو برقرار رکھیں گے تو اس سےآپ بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، روزانہ ورزش اور ساتھ ہی صحت مند خوراک کھانے سے آپ موٹاپے سے بچ سکیں گے۔

5۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں

اگرآپ روازنہ سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی ہی پیئں گے تو اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

پانی جسم کو تروتازہ رکھتا ہے جب کہ اس سے جسم کے تمام تر نظام بھی صحیح رہتے ہیں۔

6- ورزش
انسانی صحت کے لیے ورزش بہت اہم ہے، ورزش کرنے سے انسان صحت مند اور چاق و چوبند رہتا ہے۔ ورزش ایک اچھی عادت شمار ہوتی ہے ۔ عالمی ادارۂصحت کے مطابق ورزش نہ کرنے سے انسان کئی خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔

7- مثبت سوچ
مثبت سوچ بھی صحتمندانہ زندگی گزارنے کا ایک زرّیں اصول ہے۔منفی خیالات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔اچھی سوچ اچھے خیالات اور اچھے گمان رکھنے کی عادت اپنائیں۔غصّہ ، جلن ، حسد، ڈیپریشن اور مایوسی جیسے جذبات وخیالات کو اپنے ذہن سے جلد جھٹک دیں۔