طالبان کی امریکا، برطانیہ کو مکمل انخلاء کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

طالبان نے امریکا اور برطانیہ کو ایک ہفتے میں افغانستان سے نکلنے وارننگ دے دی اور کہا کہ ایک ہفتے میں افغانستان سے نہ نکلے تو نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ 31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے افغانستان میں رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں (ایجنسی اے ایف پی) طالبان نے آخری امریکی فوجی کی افغانستان میں موجودگی تک حکومت کی تشکیل اور کابینہ کا اعلان روک دیا۔

طالبان ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں ہے، نہ حکومت بنائیں گے، نہ کابینہ کا اعلان ہوگا۔