ملک میں مزید 4 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار

مہلک کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 91 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 075 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 075 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 094 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 519 ہوگئی ہے۔