یوکرین کی وزارت خارجہ نےافغانستان میں یوکرینی جہاز کے ہائی جیک ہونے کے خبروں کی تردید کردی۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں ہے، کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔
قبل اذیں میڈیا پر افغانستان میں یوکرین کے جہاز کے ہائی جیک ہونے کی خبریں موصول ہورہی تھی اور دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یوکرینی طیارہ کابل سے ایران ہائی جیک کیا گیا ہےجس کی بعد اذاں ایرانی ایوی ایشن نے بھی تردید کردی۔ ایرانی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ یوکرینی طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لانےکی رپورٹس درست نہیں۔