طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ شیخ الحدیث ہیبت اللّٰہ زندہ ہیں، وہ ہی ہمارے امیر ہیں،اور وہ افغانستان کے نئے تشکیل کردہ نظام کا بھی حصہ ہوں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام شریعت کے قانون میں موجود سزاؤں کے نفاذ سے ہی ممکن ہے تاہم کسی کو سزا دینے سے پہلے اس کے حوالے سے بھرپور تحقیق لازمی ہے۔
طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ افغانستان میں موجود تمام گروہوں کے ساتھ صلح صفائی سے آگے جانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ پنج شیر میں معاملات مذاکرات سے حل ہو جائیں گے۔