کابل:افغان طالبان نے صوبہ پنج شیر کے 3 اضلاع کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طالبان کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے مزاحمتی فورس کو گھیرے میں لے لیا۔
طالبان کا کہنا ہے کہ وہ پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجواتے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا کہ اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔