طالبان کا افغان شہریوں کیلئے کابل ائرپورٹ بند کرنیکا اعلان 

کابل:افغان طالبان نے عام شہریوں کیلئے کابل ایئرپورٹ کے راستے بند کردیے۔

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا ہنرمند افغانیوں کو ساتھ لے جانے سے گریز کرے۔

تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے، افغان شہری پریشان نہ ہوں، گھروں کو واپس جائیں۔

 امریکا نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر انخلاء نہ کیاتوآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ امریکا اور دیگر غیرملکی افواج وعدے کے مطابق اپنی ڈیڈلائن تک انخلاء کرلیں۔

 امریکا اور نیٹوافواج 31اگست تک انخلاء مکمل کرلیں، ڈیڈلائن میں توسیع نہیں دی جائے گی، اگر امریکا نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر انخلاء نہ کیاتوآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کا راستہ عام شہریوں کیلئے بند کردیا ہے، غیرملکی ایئرپورٹ جاسکتے ہیں۔

 امریکا افغان لوگوں کو لالچ دے رہا ہے،افغان شہریوں سے درخواست ہے وہ پریشان نہ ہوں، ہمارے بھائی ہیں،ایئرپورٹ پر موجود شہری گھروں کو واپس جائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔