واشنگٹن: طالبان کی دھمکی کام کرگئی، امریکی صدر نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان سےانخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، امریکی صدر نےافغانستان سےانخلاکی اکتیس اگست ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔
امریکی صدربائیڈن نے آج واشنگٹن میں اعلان کیا کہ امریکا اکتیس اگست تک افغانستان سےانخلا مکمل کرلےگا، اس سے قبل صدربائیڈن نےکہا تھا کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرسکتےہیں،
افغان طالبان کی دھمکی کےبعدامریکی صدر جوبائیڈن نےفیصلہ تبدیل کیا۔
طالبان نےاکتیس اگست کےبعدکابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنےکی دھمکی دی تھی۔
اہم ترین اعلان سے قبل صدر بائیڈن نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں سےبات چیت کی، امریکی صدر نےاہم فیصلہ پنٹاگون کی تجویز پر کیا، پنٹاگون کےمطابق اکتیس اگست کےبعدامریکی فوج کوخطرات ہوسکتےہیں۔