عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیزپرمبنی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت سے منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے۔

ہدایت نامہ کے مطابق ویکیسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قراردی گئی ہے۔ سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئے منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوزپرمبنی ہونا لازمی قراردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق منظورشدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اورجانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ جبکہ ویکسین کی مکمل ڈوزکا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پرمتعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔

ہدایت نامہ کے مطابق مسافرکی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آررپورٹ ہونا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔