خیبر پختونخوا کا ایک اور ڈاکٹرکورونا سے جاں بحق، صوبہ میں کورونا سےجاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 70 ہوگئی۔
کورونا سے متاثر سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ٹیچنگ اسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے کورونا وارڈ میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی اور وہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبر میڈیکل کالج پشاور سے کمیونٹی میڈیسن سے ریٹائرڈ پروفیسر تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں اب تک کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کی تعداد 108 ہو گئی ہے، جن میں 70 ڈاکٹرز شامل ہیں۔