دھماکے کے بعد 400سے 500لوگ گرے ہوئے دیکھے، عینی شاہدین

کابل: کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ کے گیٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ بہت زوردار تھا۔

 ایک عینی شاہد  برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا رہا ہے کہ جس جگہ پر ہم موجود تھے وہاں اچانک دھماکہ ہوا۔

. عینی شاہد ین کے مطابق دھماکے والی جگہ پر ہزاروں لوگ جمع تھے جبکہ دھماکے کے بعد وہاں 400 سے 500 کے قریب لوگ گرے دیکھے گئے معلوم نہیں ان میں سے کتنے ہلاک ہوئے اور کتنے زخمی ہیں.

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے متاثرین غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک صرف امریکا نے اپنے فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کی ہے۔

 عینی شاہدین کے مطابق ہم سٹریچرز پر زخمیوں کو ہسپتال کی طرف لے کر گئے.

 برطانوی نشریاتی ادارے”سکائی نیوز“نے برطانوی فوج کے ساتھ کام کرنے والے ایک مترجم کی ویڈیو جاری کی ہے جو اپنے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ایئرپورٹ پر وجود تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ قیامت خیز منظر تھاہر طرف لا شیں اورزخمی پڑے ہیں انہوں نے”سکائی نیوز“ کوبتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ لوگوں کے چہروں اور جسم پر خون ہی خون تھا اور وہ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں انہیں یقین ہے کہ کئی زخمی اس بھگدڑمیں مارے گئے ہونگے.