اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں مزید 69 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی،3 ہزار909 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 69 افراد جاں بحق ہونے سے ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک جا پہنچی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422،۔پنجاب میں 3 لاکھ 89 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 759، اسلام آباد میں 98 ہزار 739، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855، بلوچستان میں 32 ہزار 157 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 ہوگئی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں، 517 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں، 6 ہزار 173 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔