کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
جاں بحق افراد میں میاں بیوی ان کے 4 معصوم بچے اور اسی خاندان کا ایک شخص شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرون نے کابل کے خواجہ بغراء علاقے میں ایک گھر میں کھڑی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
گاڑی میں بچے اور گھر کے دیگر جاں بحق افراد بیٹھے ہوئے تھے گھر کا مرکزی دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔
امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے کابل میں فضائی حملہ کیا ہے۔
امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں داعش خراسان کے مشتبہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار کابل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
حملے کے بعد علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے لوگ کافی افسردہ تھے اور رقعت آمیز مناظر تھے۔