ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار690 ہوگئی

مہلک کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 800 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 800 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 93 ہزار 690 مصدقہ مریض ہیں جن میں سے 5 ہزار 612 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 281 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار 921 ہوگئی ہے۔