کابل ائیرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر فائرکئے گئے راکٹ کو امریکا کی جانب سے نصب کیے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔