ملک میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ہوگئی

مہلک کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 838 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25,788 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 ہوگئی ہے۔