کورونا سے مزید 101 اموات،مجموعی تعداد 25 ہزار سے زائد

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 101 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 559 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 559 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 101 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 889 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 898 ہوگئی ہے۔