ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہيں ملے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو آج سے پیٹرول نہيں مل سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کے علاوہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو آج سے ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں دی جائے گی، جبکہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اب شہری  ریسٹورینٹ میں کھانا نہیں لے سکیں گے، یہی نہیں  ویکسین لگوائے بغیر اب پنجاب میں لوگ ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کروا سکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے جس کے پیش نظر  آج سے 17 سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔