کراچی کی فضاؤں میں پھیلی "پر اسرار بو" کی حقیقت

کراچی کی فضاؤں میں پھیلی بو کے حوالے سے پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مون سون میں نوکٹیلیوکا نامی آبی حیات پیدا ہوتے ہیں۔

معظم خان کا کہنا تھا  کہ قدرتی طور موسم اور ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے یہ آبی حیات سڑ جاتے ہیں، آبی حیات سڑنے سے بو محسوس ہوتی ہے۔

  ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا تھا کہ شہر میں پھیلی بو 2 سے 4 دن تک ختم ہو جائے گی۔