گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک نہ چھوڑیں، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
افغانستان سے امریکی انخلاء اور ملک کی آزادی کے جشن کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے خطاب کیا ہے۔
گورنر قندھار کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مل کر ملک کے لیے کام کریں اور آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے تمام عہدیداروں و اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
حاجی یوسف وفا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک نہ چھوڑے، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
گورنر قندھار نے کہا کہ عوام نظام کی ترقی میں اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھیں