محکمہ ایکسائز میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ 

لاہور: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہوگئی ہے۔

 2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینز اے ایم جی G63فرسٹ حبیب موداربہ کے نام رجسٹرڈ ہوئی۔

گاڑی کی مجموعی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی۔