ملک میں مزید 4 ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 89 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 103 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 89 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 48 ہزار 872 ہوگئی ہے۔