شیر محمد عباس امارات اسلامیہ افغانستان کے پہلے وزیر خارجہ نامزد

کابل: امریکی انخلا مکمل ہوتے ہی طالبان نے شیر محمد عباس ستانکزئی کو نئی امارات اسلامیہ افغانستان کا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے۔

 ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو امارات اسلامیہ افغانستان  کا وزیر خارجہ نامزد کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز شیر محمد عباس ستانکزئی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا نئی حکومت کا اعلان دو دن تک ہو جائے گا، نئی حکومت میں نئے چہرے شامل ہوں گے۔

واضح رہے دوسری طرف افغان طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر بروز جمعہ نئی افغان امارات اسلامیہ کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں کابینہ سمیت اہم سربراہوں کے نام سامنے آجائینگے۔