چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے حامی بھر لی 

کابل:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا ہے کہ افغانستان کی ترقی کا مستقبل چین کے ہاتھوں میں ہے۔

 چین نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے۔

اطالوی اخبارکو انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین افغانستان کا پڑوسی بلکہ سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔نیا افغانستان اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے چین کی مدد لے گا۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ خطے سے گزرنے والے سلک روڈ کی بحالی کا سنگ میل ہے۔

 افغانستان میں تانبے کے وافر ذخائر ہیں، تانبے کے ذخائرکو چینی دوستوں کی مدد سے افغانستان کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائیگا۔ہم چین کو عالمی منڈی تک رسائی کا پاسپورٹ سمجھتے ہیں۔ 

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان روس کے ساتھ بھی مضبوط سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔روس نے عالمی امن کے قیام کے لیے طالبان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

پنجشیرکے حوالے سے ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنیکی کوشش کی لیکن احمد مسعود کی ملیشیا نے دو بار حملہ کرکے منفی پیغام دیا، پنجشیر میں مسلح مزاحمت نے افغان امن کو  خطرے میں ڈال دیا ہے جسے کچلنا ناگزیر ہوگیا ہے