برطانوی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب پاکستان کے سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران اعلیٰ حکام کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

برطانوی وزیرخارجہ قطر سے پاکستان نورخان ایئربیس پہنچے، برطانوی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق ڈومنیک راب آج (جمعہ) طورخم سرحد کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں گے۔ طورخم بارڈر کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

پاکستان کا دورہ مکمل کر کے ڈومینک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔