ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 787 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 55 ہزار 467 ہوگئی ہے۔