افغانستان میں صورتحال کی بہتری کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی دکانیں کھل گئی ہیں ¾ چوک یادگار میں افغان شہریوں نے افغانی کرنسی کی لین دین شروع کر دی ہے ¾ تاہم افغان کرنسی کی قدر پاکستانی ایک روپیہ سے بھی گر گئی ہے ¾افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے دنوں میں 60 سے زائد افغان کرنسی کی دکانیں عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی ¾ کاروبار کرنے والے بعض تاجروں نے اپنی دکانیں گزشتہ روز سے کھول دی ہیںجس کے ساتھ ہی کرنسی کی لین دین شروع ہو گئی ہے ¾قبل ازیں ڈالر ¾ ریال اور پاﺅنڈ میں لین دین بڑھ گئی تھی ۔