پاکستان زندہ باد کے نعرے،سید علی گیلانی کے اہل خانہ کیخلاف انتقامی کاروائی شروع

سری نگر: بھارت کی قابض حکومت نے بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر  کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے جنازے میں آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور شرکا کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں  کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی انتظامیہ شرم کرے، مقدمہ درج کر کے غمزدہ خاندان کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔

 وفاقی وزیر اسدعمر نےٹوئٹ کیا علی گیلانی کےانتقال کے بعد بھی بھارتی سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔