طالبان کا صوبہ پنج شیر فتح کرنیکا دعویٰ

کابل: طالبان نے افغانستان کے صوبے پنج شیر کے تمام اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنیکا دعویٰ کردیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد واثق نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے وادی پنج شیر کے تمام اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی پنج شیر کے مقام پر مزاحمتی فورس سے جنگ جاری ہے۔اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے بڑی تعداد میں مزاحمتی فورس کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تاہم مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمتی فورس نے طالبان سے پریان ضلع کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے اورطالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔