مسرت عالم بٹ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چئیرمین مقرر

سری نگر:سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی شوری کا اجلاس ہوا جس میں تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔

ﻣﺳرت ﻋﺎﻟم ﺑﮭٹ کو مقبوضہ ﮐﺷﻣﯾر ﻣﯾں ﺣق ﺧود ارادیت اور آزادی ﮐﯽ ﺟﻧﮓ کے لیے سرگرم ہونے پر ﻧﺎم ﻧﮩﺎد ﺟﻣوں و ﮐﺷﻣﯾر ﭘﺑﻠﮏ ﺳﯾﻔﭨﯽ اﯾﮑٹ ( ﭘﯽ اﯾس اے 1978) ﮐﮯ ﺗﺣت 38 ﺑﺎر ﺣراﺳت ﻣﯾں ﻟﯾﺎ ﮔﯾﺎ ﮨﮯ اور ﭘﭼﮭﻠﮯ 24 ﺳﺎﻟوں ﺳﮯ ﺑﻐﯾر ﮐﺳﯽ اﻟزام ﯾﺎ ﻣﻘدﻣﮯ ﮐﯽ ﺳﻣﺎﻋت ﮐﮯ وه قید کاٹ رہے ہیں۔