نئی افغان حکومت متعلق دو بڑی طاقتوں کے متضاد موقف

 افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکا اور روس کے متضاد موقف سامنے آگئیں۔امریکہ کا واضح انکار جبکہ روس نے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فوری طورپرطالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت میں سب کی نمائندگی ہو گی تو تسلیم کریں گے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے کہا ہے کہ افغان طالبان جامع حکومت بنائیں، تمام اقلیتی گروہوں کو شامل کریں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر طالبان نے ایسا کیا تو روس حکومت کو تسلیم کرنے اور یہاں تک کہ حلف برداری میں شرکت کے لیے بھی تیار ہے۔

لارووف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انھیں طالبان نے نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں روس کے علاوہ پاکستان، چین، ترکی اور قطر کو بھی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔