کابل میں خواتین کا احتجاجی مارچ، پاکستان کیخلاف نعرےبازی

کابل:افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پرخواتین نے احتجاجی مارچ کیا، افغان خواتین اور نوجوانوں نے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق احتجاج میں شامل افراد اللہ اکبر، ہم ایک آزاد ملک چاہتے ہیں،ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان مخالف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب جانے کی بھی کوشش کی تاہم طالبان جنگجو ؤں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

اس موقع پر طالبان نے احتجاج میں حصہ لینے والے صحافیوں اور کیمرہ مین کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بھی کئی افراد کو قومی مزاحمتی محاذ زندہ باد اور پاکستان مخالف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔

کابل میں حالیہ دنوں میں کئی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ کچھ افراد نے افغانستان کے پرچم کو اتارنے کے خلاف احتجاج کیا اور حالیہ دنوں میں خواتین نے بھی مختلف شہروں میں اپنے حقوق کے لیے مظاہرے کیے۔